مرکزی گورو دوارہ جنم استھان پر 250افسر، ریسکیوئرز الرٹ رہے

مرکزی گورو دوارہ جنم استھان پر  250افسر، ریسکیوئرز الرٹ رہے

ننکانہ صاحب (خبر نگار )327 ویں بیساکھی میلہ جنم خالصہ تقریبات پر 250 ریسکیو افسروں او ریسکیوئرز مرکزی گورو دوارہ جنم استھان میں کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اہم مقامات پر الرٹ رہے۔

ریسکیو کی موبائل ٹیموں، میڈیکل ریسکیو پوسٹوں، فائر سیفٹی پوسٹوں ، سروور پر واٹر ریسکیو پوسٹ اور ریپڈ ریسپانس ٹیموں نے ہمہ وقت مکمل ریسکیو کور فراہم کیا۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے بتایا کہ 327جنم خالصہ تقریبات پر دنیا بھر سے آنے والے سکھ یاتریوں کو بطریق احسن ریسکیو سروسز مہیا کی گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں