سیدوالا میں جوا مافیا پھر سرگرم ، نوجوان نسل تباہ

سیدوالا میں جوا مافیا پھر  سرگرم ، نوجوان نسل تباہ

سیدوالا(سٹی رپورٹر)سیدوالا کے علاقے میں جوا مافیا پھر سرگرم ہو گیا، ملکا حاجی موج پل کے رہائشی ملزم صدی احمد نے جوئے کا باقاعدہ اڈا قائم کر رکھا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس اڈے پر روزانہ درجنوں نوجوان جمع ہو کر تاش پر لاکھوں روپے کی بازیاں لگاتے ہیں۔کئی نوجوان بھاری رقوم ہار کر نہ صرف مالی طور پر تباہ ہو چکے ہیں بلکہ گھروں کا سامان تک فروخت کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ اس جوئے کے اڈے پر دن رات نوجوانوں کا تانتا بندھا رہتا ہے اور کھلے عام سرگرمیاں جاری ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں