سالانہ 4روزہ جشن نقیبی آج سے شروع

سالانہ 4روزہ جشن نقیبی  آج سے شروع

قصور(خبرنگار) 32 واں سالانہ 4 روزہ جشن نقیبی آج سے آستانہ عالیہ نقیب آباد شریف میں شروع ہو رہا ہے۔

تقریبات کی صدارت سجادگان آستانہ عالیہ نقیب آباد شریف نقیب ثانی خواجہ صوفی محمد نقیب الرحمن شاہ نقیبی اور خواجہ صوفی محمد اسد اللہ شاہ کریں گے ۔ آج بعد نماز فجر حلقہ ذکر و نعت خوانی سے تقریبات کا آغاز ہوگا،بعد نماز عصر افتتاحی تقریب منعقد ہوگی ،درباری قوال شوکت علی نقیبی اپنا کلام پیش کریں گے۔ کل بعد نماز فجر حلقہ ذکر کے بعد سجادگان کی قیادت میں حضرت بابا بلھے شاہؒ کے مزار پر حاضری اور چادر پوشی کی جائے گی جبکہ رات کو محفل نعت اور مشاعرہ ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں