پاکستان امن کا داعی بن کر ابھرا ہے : احسن رضا
حکومت کی کوششیں خطے میں استحکام لانے میں اہم سنگ میل ثابت ہونگی:رکن اسمبلی
الہ آباد (نمائندہ دنیا )مسلم لیگ (ن) کے رہنما و رکن پنجاب اسمبلی چودھری احسن رضا خاں نے کہا کہ پاکستان امن کا داعی بن کر ابھرا اور آج دنیا میں منفرد مقام حاصل کرلیا ہے ،پاکستان نے ذمہ دار ریاست کا کردار ادا کرتے ہوئے امن کے قیام میں اہم حصہ ڈالا۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔احسن رضا نے وزیر اعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بے مثال سفارتی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف کی قیادت میں سفارتی محاذ پر قابلِ تحسین کامیابی حاصل ہوئی۔پاکستان نے خطے میں امن کے لئے فعال اور مثبت کردار ادا کیا اور ایک بار پھر دنیا کو امن کا پیغام دیا، موجودہ حکومت نے پاکستان کا عالمی امیج بہتر کیا،حکومت کی یہ کوششیں خطے میں استحکام لانے میں اہم سنگ میل ثابت ہوں گی۔