یونیسکو چیئر کے قیام پر ڈاکٹر حسین محی الدین کے اعزاز میں تقریب
لاہور(سیاسی نمائندہ)تحریک منہاج القرآن کے شعبہ ریسورسز اینڈ ڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل و ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز منہاج یونیورسٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کو اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو چیئر برائے تعلیم، امن اور بین الثقافتی مکالمہ مقرر ہونے پر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں ممتاز علمی ،مذہبی ،سماجی اور شعبہ تعلیم سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب میں منہاجینز ایگزیکٹوز کے جملہ سینئر ممبران نے خصوصی شرکت کی۔نقابت کے فرائض سینئر منہاجین علامہ عین الحق بغدادی نے انجام دیئے۔