موسمی حالات کے پیش نظر فصلات کی دیکھ بھال کیلئے سفارشات
لاہور(اے پی پی)محکمہ زراعت پنجاب نے موجودہ موسمی حالات کے پیش نظر فصلات کی دیکھ بھال کیلئے سفارشات جاری کردیں۔
کاشتکار موجودہ موسمی حالات کے پیشِ نظراپنی فصلوں کا روزانہ معائنہ کرتے رہیں،رواں ہفتے جنوبی پنجاب میں درجہ حرارت معمول کے مطابق رہنے کی پیش گوئی ہے ، کاشتکار فصلوں کو گرمی کی شدت سے بچانے کیلئے محکمہ زراعت پنجاب کی سفارشات پر عمل کریں۔ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے مزید کہا کہ کاشتکار موسم درست رہنے پر گندم پوری طرح پکنے پر کٹائی گہائی کا عمل جلد از جلد مکمل کر کے اس کو محفوظ کر لیں،اس کے علاوہ کپاس کی بھی کاشت جلد از جلد مکمل کر لیں۔