جامعہ عروۃ الوثقیٰ میں پاک ایران یکجہتی اجتماع
لاہور (سیاسی نمائندہ) چہلم شہید رہبرِ معظم انقلابِ اسلامی سید علی خامنہ ای کے موقع پر جامعہ عروۃ الوثقیٰ میں عظیم الشان پاک ایران یکجہتی اجتماع منعقد ہوا۔۔۔
جس کی صدارت سربراہ تحریک بیداری اُمتِ مصطفی علامہ سید جواد نقوی نے کی۔ تقریب میں مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ راجہ ناصر عباس، سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور سید جواد نقوی نے خطاب کیا ۔اس موقع پر امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے بھی شرکت کی۔ سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ اب امت کے لیے لازم ہے کہ وہ ظلم کے خلاف واضح مؤقف اختیار کرے اور اپنی ذمہ داری ادا کرے۔