ورکرز ویلفیئر سکولز میں 51 ہزار بچوں کی سکریننگ کا فیصلہ

ورکرز ویلفیئر سکولز میں 51 ہزار بچوں کی سکریننگ کا فیصلہ

لیبر ڈیپارٹمنٹ وزیراعلیٰ کے ویژن کے مطابق متحرک ادارہ بن چکا :وزیر لیبر بہترین سفارتکاری پر شہباز شریف اور سید عاصم منیر کی قیادت کو خراجِ تحسین پیش

لاہور( این این آئی)صوبائی وزیر لیبر و افرادی قوت منشااللہ بٹ اور پاکستان مسلم لیگ (ن)لیبر ونگ کے مرکزی چیف آرگنائزر و صدر سید مشتاق شاہ کی قیادت میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ملک بھر سے لیبر ونگ کے عہدیداران نے شرکت کی۔اجلاس کے شرکا نے پاکستان کی حالیہ بہترین سفارتکاری پر شہباز شریف اور سید عاصم منیر کی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کاوشوں سے پاکستان کا وقار عالمی سطح پر بلند ہوا ہے۔

عہدیداران نے کہا کہ صوبائی وزیر لیبر محمد منشا اللہ بٹ عملی طور پر گراؤنڈ لیول پر محنت کشوں کے مسائل حل کرنے میں کردار ادا کر رہے ہیں۔ اجلاس میں مختلف علاقوں سے آئے نمائندگان نے اپنے مسائل پیش کیے ، جس پر صوبائی وزیر نے مکمل یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر سید لیاقت کاظمی نے پاکستان مسلم لیگ (فنکشنل)چھوڑ کر پاکستان مسلم لیگ (ن)میں شمولیت کا اعلان کیا۔صوبائی وزیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ پنجاب بھر کے ورکرز ویلفیئر سکولز میں 51 ہزار بچوں کی سکریننگ کی جائے گی۔لیبر ڈیپارٹمنٹ وزیراعلیٰ کے ویژن کے مطابق ایک متحرک ادارہ بن چکا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں