لاہور سمیت پنجاب بھر میں پولیو مہم کا آج سے آغاز
ٹرانزٹ پوائنٹس قائم ، مسافر بچوں کو بھی ویکسین دی جائے گی،ذرائع
لاہور(ہیلتھ رپورٹر) لاہور سمیت پنجاب بھر میں پولیو مہم کا آغاز آج پیر سے ہو گا۔ذرائع کے مطابق 13 اپریل سے شروع ہونے والی پولیو مہم کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں جن میں 20 ہزار سے زائد پولیو سپروائزر عملہ کو تربیت فراہم کی گئی ہے جبکہ ایک لاکھ سے زائد فرنٹ لائن ورکرز کی تربیت بھی مکمل کی گئی ہے ۔پولیو مہم میں 50 ہزار سے زائد ورکرز کا آن لائن اسیسمنٹ میں حصہ ہیں، پولیو ٹیموں کی تربیت 9 اپریل تک مکمل کر لی جائے گی جبکہ ہر بچے تک رسائی کے لیے حکمت عملی کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔پولیو مہم کیلئے پنجاب بھر میں ٹرانزٹ پوائنٹس قائم کر دیے گئے ہیں علاوہ ازیں مسافر بچوں کو بھی ویکسین دی جائے گی جبکہ بین الصوبائی چیک پوسٹس پر پولیو ٹیمیں بھی تعینات کر دی گئی ہیں، مزیدبراں لاہور اور اسلام آباد ایئرپورٹس پر خصوصی پولیو ٹیمیں بھی فعال کر دی گئی ہیں۔