پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کیلئے سپلیمنٹری گرانٹ منظور
اضافی فنڈز کی منظوری کا مقصد طلبہ کو مفت اور معیاری تعلیم کی فراہمی :حکام
لاہور( این این آئی)پنجاب حکومت نے مالی سال 2025-26 کے دوران پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کو سپلیمنٹری گرانٹ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کی باقاعدہ منظوری بھی دیدی گئی ۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی سمری پر پنجاب کابینہ نے اضافی فنڈز کی منظوری دی جس کا مقصد طلبہ کو مفت اور معیاری تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے ۔حکام کے مطابق یہ فنڈز تعلیمی پروگرامز کے تسلسل، اساتذہ کی ادائیگیوں اور سکولوں کے روزمرہ اخراجات پورے کرنے کے لیے استعمال کیے جائیں گے ۔ سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری سے مستحق بچوں کی تعلیم متاثر ہونے سے بچ جائے گی جبکہ اس اقدام سے صوبے میں تعلیمی نظام کو مزید مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔