مذاکرات کا بغیر کسی نتیجے کے اختتام پذیر ہونا افسوسناک :جماعت اسلامی

 مذاکرات کا بغیر کسی نتیجے کے اختتام  پذیر ہونا افسوسناک :جماعت اسلامی

لاہور(سیاسی نمائندہ)امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے امریکہ اور ایران کے درمیان طویل دورانیے تک جاری رہنے والے مذاکرات کا بغیر کسی نتیجے کے اختتام پذیر ہونے پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔

 یہ نہایت افسوسناک اور تشویشناک امر ہے۔ 21 گھنٹوں تک جاری رہنے والے مذاکرات کا اچانک ناکامی پر ختم ہونا اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ عالمی سطح پر امن کی سنجیدہ کوششیں مطلوبہ سمت میں آگے نہیں بڑھ رہیں۔ یہ صورتحال نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا کے امن کیلئے خطرے کی علامت ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں