لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے فیز 1 اور 2 کے ترقیاتی کاموں کا جائزہ
لاہور (ہیلتھ رپورٹر) صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت ٹاؤن ہال میں اجلاس ،ڈپٹی کمشنر محمد علی اعجاز، ایم ڈی واسا، اے ڈی سی(ایف اینڈ پی) ایم سی ایل، نیسپاک اور واسا کے نمائندے کی شرکت۔
اجلاس میں لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے فیز 1 اور2 کے مختلف ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا ،صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عوام کو لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کی صورت میں تاریخی ترقیاتی پیکیج دیا ہے۔