محنت کشوں کے بچوں کیلئے طبی سکریننگ پروگرام کا آغاز
لاہور (خبر نگار )پنجاب حکومت نے محنت کشوں کے بچوں کیلئے طبی سکریننگ پروگرام کا آغاز کر دیا ۔ ۔۔۔
صوبائی وزیر لیبر وافرادی قوت منشا اللہ بٹ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ورکرز ویلفیئر کے سکولوں میں زیر تعلیم 51 ہزار بچوں کی سکریننگ کی جائیگی ۔ صوبائی وزمیر نے مزید بتایا سکریننگ کے پہلے روز 300 بچوں کی سکریننگ کی گئی۔ جن بچوں میں دل کی بیماری کی تشخیص ہوگی۔ انہیں فوری پنجاب سوشل سکیورٹی کے تحت مفت علاج و معالجہ کی سہولیات مہیا کی جائیں گی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز محنت کشوں اور انکے اہلخانہ کی فلاح کیلئے تاریخی اقدامات کر رہی ہیں۔