35 لاکھ کا چیک ڈس آنر کیس ، اندراج مقدمہ کی درخواست پر جواب طلب
لاہور(کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ نے 35 لاکھ کے چیک ڈس آنر کیس میں اندراج مقدمہ درخواست پر فریقین سے ۔۔۔
جواب طلب کرلیا ۔جسٹس جواد ظفر کے روبرو خلیل پرویز کے وکیل چودھری نصیر کمبوہ نے سماعت پرموقف اپنایا کہ ثمر عباس نے 3 ماہ کیلئے 35 لاکھ گواہوں کی موجودگی میں ادھار لئے اور مدعی کو چیک دیا جومقررہ تاریخ پر کیش نہ ہونے پر پولیس نے مقدمہ درج نہ کیا۔ تمام شواہد کے باوجود جسٹس آف پیس جھنگ نے اندراج مقدمہ درخواست خارج کردی، تمام ثبوت درخواست کیساتھ موجود ہیں، عدالت ثمر عباس کیخلاف مقدمہ درج کرنیکا حکم دے۔