ننکانہ :موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ ، 40 سالہ شخص شدید زخمی
ننکانہ صاحب(خبر نگار)ننکانہ صاحب میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے 40 سالہ شخص کو شدید زخمی کردیا۔
گزشتہ رات گوروبازارمیں40سالہ شہباز علی مسجد انڈہ تالاب کے قریب اپنے گھر کے باہر کھڑا تھا کہ دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار آئے اور اندھا دھند فائرنگ کرکے فرار ہو گئے جس کے نتیجے میں شہباز شدید زخمی ہو گیا۔اسے فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال ننکانہ منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد اسے مزید علاج کیلئے لاہور کے ہسپتال ریفر کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں۔
، تاہم مختلف پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہیں ۔