وارداتیں :لاکھوں روپے نقدی موبائل فون ،موٹر سائیکلیں چھن گئیں

وارداتیں :لاکھوں روپے نقدی  موبائل فون ،موٹر سائیکلیں چھن گئیں

قصور، ننکانہ(نمائندہ دنیا،خبرنگار)متعدد وارداتوں میں ڈاکوئوں نے لاکھوں روپے نقدی، موبائل فون اور موٹر سائیکلیں چھین لیں۔تھانہ کھڈیاں کے علاقہ ڈھنگ شاہ میں ڈاکوؤں نے شی محمد آصف سے 2 لاکھ نقدی اور موبائل فون۔۔۔

 ، تھانہ منڈی عثمانوالہ کے علاقہ دھیرجیکے میں آفتاب احمد سے 8 ہزار نقدی اور دو موبائل فون جبکہ عثمان، زاہد انیس اور انس سے 3 موبائل فون اور 23 ہزار نقدی، چونیاں روڈ پرانی منڈی پتوکی میں چک40 کے رہائشی محمد ظفراقبال سے ہزاروں نقدی اور موبائل فون چھین لیا۔ پتوکی کے علاقہ مرتضیٰ ٹائون سے چور عارف علی کی موٹرسائیکل جبکہ گلشن اقبال کالونی پھولنگرسے رویفہ خاں کی موٹرسائیکل لے گئے ۔تھانہ صدر ننکانہ کے علاقہ میں چک نمبر 2 کے رہائشی اصغر علی سے 90 ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ لیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں