والدین بچوں کوحفاظتی قطرے لازمی پلوائیں:ڈاکٹر سلیم انجم
تلونڈی(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر چونیاں غلام مصطفیٰ اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد سلیم انجم نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح ۔۔۔
بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر کر دیا۔اس موقع پر ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد سلیم انجم کا کہنا تھا کہ پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے ہر بچے تک رسائی ناگزیر ہے ، اس لیے خصوصی مقامات پر بھی ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ پولیو ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو لازمی طور پر حفاظتی قطرے پلوائیں۔