میٹرک امتحان کے دوران طالبہ بے ہوش ہوگئی

میٹرک امتحان کے دوران طالبہ بے ہوش ہوگئی

قصور(نمائندہ دنیا) قصور میں میٹرک امتحان کے دوران طالبہ بے ہوش ہوگئی، ریسکیوون ون ٹو ٹو نے بروقت طبی امداد دے کر پیپر جاری کروا دیا۔۔۔۔

 ریسکیو ذرائع کے مطابق ریسکیو کنٹرول روم کو اطلاع موصول ہوئی کہ امتحانی مرکز میں ایک 16 سالہ طالبہ سفینہ دختر انور علی سوالیہ پرچہ دیکھتے ہی گھبراہٹ اور بلڈ پریشر کم ہونے کے باعث بے ہوش ہوگئی ہے ۔ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے اور فوری طور پر آئی وی لائن برقرار کی اور ڈرپ لگائی، جس کے نتیجے میں طالبہ کو ہوش آگیا۔طبی امداد کے بعد طالبہ نے دوبارہ اپنا امتحانی پرچہ حل کرنا شروع کردیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں