پاکستان امن وانصاف کیلئے کوشش جاری رکھے گا:مجلس احرار
لاہور (سیاسی نمائندہ)مجلس احرار اسلام کے نائب امیر میاں اویس نے حالیہ عالمی و علاقائی صورتحال پراپنے بیان میں کہا کہ پاکستان نے ذمہ دار ریاست کے طور پر ہمیشہ امن، بھائی چارے اور انصاف کے قیام کے لیے عملی کردار اداکرتا رہے گا۔
پاکستان نے مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے اور اسلام آباد امن مذاکرات کے انعقاد میں اہم کردار ادا کیا جس سے دنیا کو یہ پیغام ملا کہ پاکستان جنگ نہیں بلکہ امن کا داعی ہے ۔ پاکستان کی سفارتی کوششوں سے امریکاق اور ایران میں جنگ بندی کی راہ ہموار ہوئی، جسے عالمی سطح پر بھی سراہا گیا۔ پاکستان کی قیادت نے نا صرف عالمی سطح پر بلکہ خطے میں بھی کشیدگی کم کرنے کے لیے مسلسل رابطے اور مذاکرات کا راستہ بنا کر دنیا کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔ بڑی طاقتوں کے درمیان ثالثی اور امن کے فروغ کے لیے سنجیدہ کوششیں قابل تحسین ہیں۔