الفلاح ٹاؤن میں تیز رفتار کار کی ٹکر سے بچہ جاں بحق
3 سالہ عبدالہادی گھر کے باہر کھیل رہا تھا ،کارآٹکرائی ، ڈرائیور فرارہوگیا
لاہور (کرائم رپورٹر )ڈیفنس بی کے علاقے الفلاح ٹاؤن میں تیز رفتار کار کی ٹکر سے کمسن بچہ جاں بحق ہو گیا۔3 سالہ عبدالہادی گھر کے باہر کھیل رہا تھا کہ تیز رفتار کار نے ٹکر مار دی۔ سر اور جسم کے دیگر حصوں میں چوٹیں لگنے سے بچہ جاں بحق ہو گیا۔ لاش قانونی کارروائی کے پیش نظر مردہ خانے منتقل کر دی گئی۔ ملزم ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قانونی کارروائی جاری ہے ۔