وزیر تعمیرات کی زیر صدارت اجلاس منصوبے بروقت مکمل کرنیکی ہدایت
لاہور (سٹاف رپورٹر سے )صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب بھرتھ کی زیر صدارت اجلاس میں محکمہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔۔
صوبائی وزیر کو وزیر اعلیٰ کے پروگرامز ،فیصل آباد ،چنیوٹ روڈ، ملتان وہاڑی روڈ، لوکل روڈ پروگرام، واہگہ روڈ، سڑکیں بحال پنجاب خوشحال پروگرام، سیلاب متاثرہ شاہراہوں کی بحالی اور تھل ایکسپریس وے پر بریفنگ دی گئی۔ صوبائی وزیر نے منصوبوں کو بروقت مکمل کرنیکی ہدایت کی۔