ٹیوٹا نے طلبہ کیلئے ہیلتھ کیئر ٹریننگ پروگرام کا آغاز کر دیا

 ٹیوٹا نے طلبہ کیلئے ہیلتھ کیئر ٹریننگ پروگرام کا آغاز کر دیا

ہیلتھ کیئر سیکٹر میں اسسٹنٹ اچھا اضافہ، پنجاب بھر میں لیکر جائینگے :خواجہ عمران

لاہور(خبر نگار)ٹیوٹا نے لاہور میں طلبا وطالبات کیلئے کیئرنگ ہینڈز کے برانڈ تلے ہیلتھ کیئر ٹریننگ پروگرام کا آغاز کر دیا ۔صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر نے چیئر مین ٹیوٹا بریگیڈیئر (ر)ساجد کھوکھر کے ہمراہ پروجیکٹ کا افتتاح کیا ۔اس موقع پر چیئر مین سکل ڈویلپمنٹ ٹاسک فورس عدنان افضل چٹھہ ،فوکل پرسن سلمیٰ سعدیہ تیمور ، سیکرٹری سکل ڈویلپمنٹ نادر چٹھہ ،سی او او ٹیوٹا فیصل فرید ،ڈی جی آپریشنزٹیوٹا عامر عزیز ،ٹی ٹی فاؤنڈیشن کے راشد منہاس، ہنر فاؤنڈیشن کے عہدیداران سمیت سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔ افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو میں خواجہ عمران نذیر نے کہا ہیلتھ کیئر سیکٹر میں ہیلتھ کیئر اسسٹنٹ اچھا اضافہ ہے اس پائلٹ پراجیکٹ کے بعد اسے پنجاب بھر میں لے کر جائیں گے ۔ اس کورس کے حوالے سے ہماری وزارت ٹیوٹا کو پورا تعاون فراہم کرے گی ۔ ساجد کھوکھر نے تقریب سے خطاب میں کہا ٹیوٹا کی تاریخ میں ہیلتھ کیئر پروگرام منفرد اہمیت کا حامل ہے ،اسی پراجیکٹ کے تحت لاہور سمیت گوجرانوالہ میں دو مقامات پر یہ کورس کامیابی سے جاری ہے ۔چھ ماہ کے کورس کو مارننگ اور ایوننگ دو شفٹوں چلایا جا رہا ہے ۔طلبہ چار ماہ کی تربیت کے بعد دو ماہ بڑے ہسپتالوں میں ٹریننگ بھی کرینگے جنکے ساتھ ٹیوٹا نے ایم او یوز کئے ہیں۔ سی ایم کے وژن کے مطابق بہت سے کامیاب پراجیکٹس کامیابی سے جاری ہیں ۔ ہم اپنے طلبہ کو بیرون ممالک روزگار کے حصول کیلئے متعدد اقدامات کر رہے ہیں ۔خواجہ عمران نذیر ،عدنان افضل ودیگر مہمانوں نے لیب کا دورہ کیا اور ٹریننگ کے معیار کو سراہا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں