پی پی ایس سی :سپرنٹنڈنٹس ،پرائیویٹ سیکرٹریز،ریسرچ اسسٹنٹ کی ترقی
لاہور(خبر نگار)پنجاب پبلک سروس کمیشن میں سپرنٹنڈنٹس اور پرائیویٹ سیکرٹریز کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر /برانچ آفیسر کے عہدے پر ترقی دیدی گئی۔۔
۔پی پی ایس سی کے ہیڈ آفس لاہور میں ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی اجلاس کی سفارشات پر ترقی پانے والے سپرنٹنڈنٹس میں عارف سلطان، اکبر، کامران اسلم، عمیر حنیف اور نوید شامل ہیں۔ پرائیویٹ سیکرٹریز میں مختار ، وقاص خالق، عمیر سلیم، زیراک نذر اور عمر کو بھی اسسٹنٹ ڈائریکٹر /برانچ آفیسر کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے جبکہ ریسرچ اسسٹنٹ منشا جنجوعہ کو بطوراسسٹنٹ ڈائریکٹر ریسرچ ترقی دی گئی ہے ۔