چالانوں کیخلاف جواب طلب
لاہور(کورٹ رپورٹر)ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے ٹریفک پولیس کو چالانوں پر ریونیو اکٹھا ، ٹارگٹ دینے کیخلاف درخواست پر پنجاب حکومت ، سیف سٹی اور ٹریفک پولیس حکام سے 5 مئی کو تحریری جواب طلب کرلیا ۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ٹریفک اہلکار جگہ جگہ شہریوں کے بیجاچالان کر رہے ہیں ،اس حوالے سے دادرسی کا فورم بھی نہیں جہاں اپیل دائر کی جاسکے۔