ٹیکس ادائیگی میں تاخیر ،خوردبرد 3 فوڈ چینز کو جرمانے ،7کو وارننگ

ٹیکس ادائیگی میں تاخیر ،خوردبرد 3 فوڈ چینز کو جرمانے ،7کو وارننگ

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )ٹیکس ادائیگی میں تاخیر اور خورد برد کرنیوالوں کیخلاف پنجاب ریونیو اتھارٹی کا شکنجہ سخت، رات گئے ڈیفنس میں انفورسمنٹ ٹیموں نے3 معروف فوڈ چینزکو جرمانے اور 7 کو وارننگ نوٹسز جاری کیے ۔

فوڈ چینز کے ریکارڈ کو چیک کیا گیا۔ قوانین کیخلاف ورزیوں پر کارروائیاں کی گئیں۔حکام کا کہناہے کہ فوڈ انڈسٹری یا کسی بھی سروسز سیکٹر میں کاروبار کیلئے پی آر اے سے رجسٹریشن لازم ہے ۔ ٹیکس ریکارڈ میں مسلسل خوردبرد پر بھاری جرمانے اور لائسنس بھی منسوخ کیے جاسکتے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں