قصور:ٹریفک حادثات ، ایک شخص جاں بحق، 6زخمی

قصور:ٹریفک حادثات ، ایک شخص جاں بحق، 6زخمی

موٹرسائیکل سوار مختار کار کی ٹکر سے گرا، ٹرالر نے کچل دیا، بیٹااحسن زخمی

قصور(نمائندہ دنیا، خبرنگار) ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق، 6زخمی ہوگئے ۔ پتوکی میں ڈنڈیاں والا پل کے قریب رفتار کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار42سالہ مختار احمد بائیس ویلر ٹرالر کے نیچے آکر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، جبکہ اس کا بیٹا احسن معمولی زخمی ہوا۔ ریسکیو ٹیم نے لاش کو ٹرالر کے نیچے سے نکال کر تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال پتوکی منتقل کر دیا۔کھڈیاں کے قریب کھائی روڈ پر سکول جاتے بچوں کا رکشہ ٹائر پھٹنے سے الٹ گیا،حادثے میں3طالبات ہادیہ، طیبہ اور زینب زخمی ہوگئیں ۔سرائے مغل کے علاقے شیخم ہلہ روڈ پر لائٹ نہ ہونے کی وجہ سے موٹر سائیکل گدھا ریڑھی سے ٹکرا جانے سے دو موٹرسائیکل سوار افراد غلام رسول اور نذیر زخمی ہو گئے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں