نہر سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد
قصور(نمائندہ دنیا) چھانگا مانگا میں نہر سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔ تھانہ چھانگا مانگا کے علاقہ رکھ کنال چک 32میں ایک لاش تیرتی ہوئی دیکھی گئی۔
پولیس ٹیم نے موقع پر پہنچ کر لاش کو نہر سے باہر نکالا۔پولیس کے مطابق متوفی مرد ہے ، تاہم جیب سے ایسی کوئی چیز برآمد نہیں ہوئی جس سے اس کی شناخت ہو سکے ۔