لڑکی سے چھیڑ چھاڑ ‘2اوباش گرفتار
کاہنہ (نمائندہ دنیا)کاہنہ میں 15سالہ لڑکی سے چھیڑ چھاڑ کرنیوالے 2اوباشوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
پولیس نے 15پر کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزموں کو نجی سوسائٹی سے گرفتار کیا۔متاثرہ لڑکی گھر سے دکان پر سودا سلف لینے گئی تھی، ملزموں نے لڑکی سے چھیڑ خانی کی اور بازو سے پکڑا، لڑکی کے شور مچانے پر ملزم موقع سے فرار ہو گئے تھے۔