گرانفروشی پر 43افراد گرفتار،11دکانیں سیل

گرانفروشی پر 43افراد  گرفتار،11دکانیں سیل

لاہور (آن لائن)ضلعی انتظامیہ کی مہنگائی کیخلاف جاری کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 6079 دکانوں کی چیکنگ کی گئی، جبکہ خلاف ورزی پر 43افراد کو گرفتار کیا گیا اور 11دکانوں کو سیل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق حکام نے مصنوعی مہنگائی کے خاتمے اور سرکاری نرخوں پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے واضح ہدایات جاری کی ہیں۔ تمام پرائس مجسٹریٹس کو روزانہ کی بنیاد پر ہول سیل اور ریٹیل مارکیٹوں کی چیکنگ جاری رکھنے کا حکم دیا گیا ہے ۔ڈپٹی کمشنر لاہور نے کہا کہ عوام کے حقوق کا تحفظ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں