لڑکی سے چھیڑ چھاڑ کرنے والے 2اوباش گرفتار

لڑکی سے چھیڑ چھاڑ کرنے  والے 2اوباش گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) کاہنہ پولیس نے 15 سالہ لڑکی سے چھیڑ چھاڑ کرنیوالے 2اوباش گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

ترجمان کے مطابق کاہنہ متاثرہ لڑکی گھر سے دکان پر سودا سلف لینے گئی جہاں عرشق، عثمان اور انکے ساتھی نے باہم مل کر لڑکی سے چھیڑ خانی کی ،اس دوران لڑکی کے شور کرنے پر ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ ، کاہنہ پولیس نے 15 پر کارروائی کرتے ہوئے نجی سوسائٹی سے عرشق اور عثمان کو گرفتار کر کے انہیں مزید تفتیش کیلئے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں