بی ڈی ایس سیکنڈ پروفیشنل سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان

 بی ڈی ایس سیکنڈ پروفیشنل سالانہ  امتحانات کے نتائج کا اعلان

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) کے زیر اہتمام بی ڈی ایس سیکنڈ پروفیشنل سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔

ترجمان یو ایچ ایس کے مطابق 16 ڈینٹل کالجز کے 887 امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی، جن میں سے 770 کامیاب جبکہ 117 امیدوار فیل قرار پائے ۔ اس طرح کامیابی کی مجموعی شرح 86.81 فیصد رہی۔امتحان میں نیازی ڈینٹل کالج سرگودھا کی طالبہ فاطمہ نوید نے 939 نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ ایف ایم ایچ کالج آف ڈینٹسٹری لاہور کی عریضہ علی 922 نمبروں کے ساتھ دوسری جبکہ اسی کالج کی آمنہ اعجاز 916 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن پر رہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں