مختلف سیکٹرز کی ترقیاتی سکیموں کیلئے 31ارب منظور
گوجرانوالہ بائی پاس سے ایم ٹو خانقاہ ڈوگراں انٹرچینج سڑک کی تعمیر شامل
لاہور(اپنے نامہ نگار سے)پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے 71ویں اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی ترقیاتی سکیموں کیلئے 31ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دیدی گئی۔اجلاس کی صدارت چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ بورڈ ڈاکٹر نعیم رؤف نے کی۔ اجلاس میں جن سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں گوجرانوالہ بائی پاس سے ایم ٹو خانقاہ ڈوگراں انٹرچینج سڑک کی تعمیر و مرمت کیلئے2ارب،فتح جنگ ڈھلیاں تلاگنگ روڑ سے کھرارل ڈیول کیرج وے کی تعمیر و مرمت کیلئے 2ارب 24کروڑ ،کشمیری بازار کی توسیع کیلئے6 ارب روپے ،پنجاب کے مختلف ٹیریٹری کیئر ہاسپٹلز میں 150آئی سی یو بیڈز بمعہ وینٹیلیٹرز کی فراہمی کیلئے 1ارب 50کروڑ کی منظوری شامل ہے ۔