ہماری پولیس کے سامنے کوئی نہیں ٹھہر سکتا :ہائیکورٹ

ہماری پولیس کے سامنے کوئی نہیں ٹھہر سکتا :ہائیکورٹ

قتل کیس میں ملزم کی درخواست ضمانت پر مدعی کو وکیل کرنے کی مہلت

لاہور(کورٹ رپورٹر)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے قتل کیس میں ملزم کی درخواست ضمانت پر مدعی کو وکیل کرنے کیلئے 29 اپریل تک مہلت دے دی، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ہماری پولیس کے سامنے کوئی نہیں ٹھہر سکتا ہے ،بیچارے درخواست گزار کو ڈرایا جاتا ہے ، یہ بیچارے تو میاں بیوی ہیں جنہوں نے شادی کی، عدالت نے پولیس کی جانب سے خود ہی انگوٹھا لگا کر مدعی کی تعمیل کرانے پر سی سی پی او کو طلب کیا تھا، سی سی پی او لاہور نے مؤقف اپنایا کہ سی ڈی آرلی ہے ، جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ سی ڈی آراے سے کیسے جانچ پڑتال ہوسکتی ہے ؟ سی سی پی او نے کہا کہ فرانزک کروا لیتے ہیں ، عدالت نے کہا یہ آپکی مر ضی ہے ، آئندہ ایسا واقعہ نہیں ہونا چاہئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں