ٹافیاں‘ بیکری اشیا بنانے والایونٹ بند ‘ایکسپائر اجزا تلف

ٹافیاں‘ بیکری اشیا بنانے والایونٹ  بند ‘ایکسپائر اجزا تلف

پروسیسنگ ایریا میں چوہے ، حشرات اور سگریٹ کی باقیات موجود تھی

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے فیروزپور روڈ اور شاہدرہ میں چھاپے مارے اور بچوں کی پسندیدہ ٹافیاں، بیکری اشیا بنانے والایونٹ بند کر کے کنفیکشنری آئٹمز‘کھلے رنگ،ممنوعہ کیمیکلز ایکسپائر اجزا تلف کر دیے ، تفصیلات کے مطابق ممنوعہ رنگوں اور دیگر ناقص اجزاء کی ملاوٹ سے ٹافیاں تیار کی جارہی تھی، پیکنگ کے لیے تیار کی جانے والی اشیاء کی ترسیل کے لیے نان فوڈ گریڈ بیگ استعمال ہورہا تھا،پروسیسنگ ایریا میں چوہے ، حشرات اور سگریٹ کی باقیات موجود تھی، ڈی جی فوڈاتھارٹی نے کہا ملازمین کے میڈیکل، ٹریننگ سرٹیفکیٹس اور لازم ریکارڈ عدم موجود پایا گیا، معروف سویٹس بیکری سے ناقص پھیونی برآمد کر کے تلف کی گئی، فنگس زدہ فریزر، کھلی نالیاں، ٹوٹے فرش اور تعفن زدہ ماحول پایا گیا،وزیراعلٰی کے ویژن کے مطابق معیاری خوراک کی فراہمی کے لیے مسلسل کاروائیاں جاری ہیں، ڈی جی فوڈاتھارٹی کا کہنا تھا ملاوٹ مافیا کے خاتمے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں