فارسٹ ڈیپارٹمنٹ :رواں سال مالی بے ضابطگیوں کاانکشاف

فارسٹ ڈیپارٹمنٹ :رواں سال مالی بے ضابطگیوں کاانکشاف

لاہور(سامیا سعید سے ) فارسٹ، وائلڈ لائف اینڈ فشریز ڈیپارٹمنٹ کی آڈٹ رپورٹ برائے مالی سال 2025-26میں سنگین مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

 جس میں نہ صرف ٹیکسز کی مد میں لاکھوں روپے سرکاری خزانے میں جمع نہ کرانے کی نشاندہی کی گئی بلکہ لیبر چارجز کی مد میں بھی مشکوک ادائیگیوں کا انکشاف سامنے آیا ہے ۔ روزنامہ دنیا کو موصول ہونیوالی آڈٹ دستاویز کے مطابق ڈویژنل فاریسٹ آفیسر چیچہ وطنی کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ مختلف کنٹریکٹرز کو ادائیگیوں سے انکم ٹیکس، جنرل سیلز ٹیکس اور پنجاب سیلز ٹیکس کی مد میں کاٹی گئی رقم 48لاکھ 24ہزار 134روپے سرکاری خزانے میں جمع کروانے کے بجائے جون 2021سے پی ڈیپازٹ میں رکھی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں