حج ڈیوٹی کیلئے این او سی کے بغیر درخواست دینے پر پابندی عائد

حج ڈیوٹی کیلئے این او سی کے بغیر  درخواست دینے پر پابندی عائد

لاہور(اپنے نامہ نگارسے ) حج ڈیوٹی کیلئے این او سی کے بغیر درخواست دینے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے اور افسران کیلئے پیشگی اجازت لینا لازمی قرار دیدیا گیا۔

 ہدایت کی گئی ہے کہ براہ راست وزارت مذہبی امور کو بھیجی گئی درخواستیں مسترد کر دی جائیں گی جبکہ ایکس پوسٹ فیکٹو این او سی کی بھی منظوری نہیں دی جائے گی۔ بغیر این او سی اپلائی کرنا مس کنڈکٹ تصور ہوگا اور خلاف ورزی پر پیڈا ایکٹ 2006 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ تمام بی ایس 18 افسران کو سختی سے ان ہدایات پر عملدرآمد کا حکم دیا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں