چوہنگ ٹریننگ کالج میں مبینہ 40کروڑ خورد برد کا انکشاف
آئی جی پنجاب عبدالکریم نے چوہنگ ٹریننگ کالج کا سپیشل آڈٹ شروع کرا دیا
لاہور (مد ثر حسین سے )پنجاب پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ میں کرپشن کا مبینہ سکینڈل سامنے آیاہے ،گزشتہ تین سالوں میں مختلف یونٹس کے ٹریننگ اخراجات اور دیگر کاموں کے لئے فراہم کئے گئے فنڈز پرائیویٹ اکاؤنٹ میں منتقل کر کے خور د برد کرنے کا انکشاف ہوا ہے ۔تفصیلات کے مطابق چوہنگ ٹریننگ کالج کے 40کروڑ روپے خورد برد ہونے کے انکشاف پر موجود کمانڈنٹ چوہنگ سہیل چودھری کے لیٹر پر آئی جی پنجاب عبدالکریم نے چوہنگ ٹریننگ کالج کا سپیشل آڈٹ شروع کرا دیا ہے ،بتایا گیا ہے کہ سابق کمانڈنٹ کے ادوار میں ہونے والی مالی بے ضابطگیا ں سامنے آئیں۔دوسری طرف سابق کمانڈنٹ چوہنگ محبوب اسلم نے کہا ہے کہ چوہنگ ٹریننگ کالج میں کسی قسم کی کوئی کرپشن نہیں ہوئی ،کالج کا تین سال سے آڈٹ نہیں ہوا تھا،چوہنگ کالج کا صرف انٹرنل آڈٹ کیا جا رہا ہے ۔