ایڈز ‘ ہیپاٹائٹس سی جیسی بیماریوں میں خطرناک حد تک اضافہ
لاہور میں 2ہزار اتائیوں کا انکشاف‘اتائیت کے خاتمے کیلئے اقدامات کررہے :سی ای او
لاہور (بلال چودھری )لاہور سمیت پنجاب بھر میں اتائیت کی بھر مار ،محکمہ صحت و پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی نااہلی عیاں ،لاہور سمیت پنجاب بھر میں ایڈز ، ہیپاٹائٹس سی جیسی مہلک بیماریوں میں خطرناک حد تک اضافہ جاری ہے ، محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق لاہور میں 2 ہزار سے زائد اتائی ڈاکٹرز کے موجود ہونے کا انکشاف جبکہ پنجاب بھر میں ایک لاکھ سے زائد اتائی کلینک موجود ہونے کا انکشاف ہوا ہے ،بیشتر اتائی ایک نمبر ڈاکٹر کا بورڈ لگا کر اتائیت کرنے میں مصروف عمل ہیں ، لاہور کے بڑے ٹاؤنز میں 2ہزار سے 25 جبکہ چھوٹے ٹاؤنز میں 15سو 2ہزار اتائی کلینک موجود ہیں ۔