ای لرن شی ارن کے نام سے ڈیجیٹل سکل پروگرام شروع کرنے کافیصلہ

ای لرن شی ارن کے نام سے ڈیجیٹل  سکل پروگرام شروع کرنے کافیصلہ

لاہور (اپنے سٹی رپورٹرسے )پنجاب میں خواتین کو باعزت روزگار کی فراہمی کیلئے اہم فیصلہ ۔

ای لرن شی ارن کے نام سے ڈیجیٹل سکل پروگرام شروع کیا جائیگا ،15سے 35سال کی ہزاروں خواتین کو ڈیجیٹل سکلز سکھائی جائینگی۔70کروڑ کی لاگت سے1سالہ پروگرام کو مکمل کیا جائیگا ۔ خواتین کو تین ماہ کے آن لائن کورسز مفت آفر کیے جائینگے ۔خواتین کو لیپ ٹاپس، انٹرنیٹ ڈیوائسز کیساتھ 6ہزار ماہانہ وظیفہ بھی ملے گا۔ ڈیجیٹل کسٹمر کیئر، گرافک ڈیزائننگ، ای کامرس سٹور، ڈیجیٹل مارکیٹنگ ،ورچوئل اسسٹنٹ سمیت دیگر کورسز آفر کیے جائیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں