ٹیکس کی عدم ادائیگی پرپراپرٹی سیل کرنے کے دوران حملہ

ٹیکس کی عدم ادائیگی پرپراپرٹی سیل کرنے کے دوران حملہ

ایکسائز ٹیم پر حملہ کرنیوالے ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرنیکی درخواست

لاہور(خبر نگار)شہر میں پراپرٹی ٹیکس نادہندہ کی جانب سے ایکسائز ٹیم پر حملے کا واقعہ پیش آیا ہے ۔ یہ واقعہ تھانہ ہنجر وال کی حدود میں اس وقت پیش آیا جب ایکسائز حکام ٹیکس عدم ادائیگی پر متعلقہ پراپرٹی کو سیل کرنے پہنچے ۔کارروائی کے دوران نادہندہ اور اس کے ساتھیوں نے ایکسائز ٹیم پر حملہ کر دیا، جس کے بعد حکام نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرانے کی درخواست دے دی ہے ۔ پولیس نفری کے ہمراہ ایکسائز ٹیم نے دوبارہ سخت انتظامات میں مذکورہ پراپرٹی کو سیل کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں