122روٹس‘ 1574بسوں ‘ 8فیززکامنصوبہ تیار

122روٹس‘ 1574بسوں ‘ 8فیززکامنصوبہ تیار

محکمہ ٹرانسپورٹ کی جدید بس نیٹ ورک بچھانے کی سٹڈی مکمل

لاہور (شیخ زین العابدین)لاہور میں پبلک ٹرانسپورٹ کے بڑے بحران کے حل کیلئے نیا جامع نظام متعارف کرانے کی تیاری،محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کی شہر بھر میں جدید بس نیٹ ورک بچھانے کی سٹڈی مکمل کر لی گئی، 122روٹس، 1574بسیں اور آٹھ فیزز پر مشتمل منصوبہ حکومت کو پیش، پہلے مرحلے میں14روٹس پر فوری آپریشن شروع کرنے کی سفارش کر دی گئی، ذرائع کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں بڑھتی آبادی اور ٹریفک کے دباؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے پبلک ٹرانسپورٹ کے نئے اور منظم نظام کی بنیاد رکھنے کی تیاری کر لی گئی ہے ۔ محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب نے شہر کے موجودہ ٹرانسپورٹ ڈھانچے ، مسافروں کی ضروریات اور ٹریفک کے بہاؤ کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد ایک جامع سٹڈی مکمل کر کے پنجاب حکومت کے حوالے کر دی ہے ۔سٹڈی کے مطابق لاہور میں پبلک ٹرانسپورٹ کے نظام کو آٹھ مختلف فیزز میں مرحلہ وار وسعت دی جائے گی، جس کے تحت مجموعی طور پر 1574 بسیں چلانے کی تجویز دی گئی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں