25ماڈل دیہات میں بائیوگیس پلانٹس لگانے کامنصوبہ
گیس پلانٹس کیلئے درکار گوبر کے استعمال سے دیہات میں گندگی کا خاتمہ ہوگا
لاہور (عمران اکبر )پنجاب کے دیہات میں صفائی کے ساتھ گیس کی فراہمی کا میگا منصوبہ، پنجاب کے ماڈل دیہات میں بائیو گیس پلانٹس کی تنصیب ہو گی۔تین ارب کی لاگت سے 25ماڈل دیہات میں بائیو گیس پلانٹس لگائے جائیں گے ۔پنجاب کے دیہات میں پہلی بار گوبر کولیکشن پوائنٹس بنائے جائیں گے ۔بائیو گیس پلانٹس کیلئے درکار گوبر کے استعمال سے دیہاتوں میں گندگی کا خاتمہ ہوگا۔بائیو گیس پلانٹس سے تیار کردہ گیس کمپیکٹ کر کے سلنڈرز میں فروخت کی جائیگی ،گیس کی فروخت کیلئے ماڈل دیہاتوں میں سیل پوائنٹس کا قیام ہوگا۔گیس سلنڈز کی گھروں تک ڈلیوری بھی کی جائیگی۔ویلیج آرگنائزیشن کمیٹی سلنڈرز کی فروخت و سیل پوائنٹس چلائے گی۔