شہدا اور دوران سروس وفات پانے والوں کومالی امدادجاری نہ ہوسکی

شہدا اور دوران سروس وفات  پانے والوں کومالی امدادجاری نہ ہوسکی

لاہور (کرائم رپورٹر )پولیس کے شہدا اور دوران سروس وفات پانے والوں کی فیملیاں رل گئیں۔شہدا اور دوران سروس وفات پانے والوں کومالی امداد جاری نہ ہوسکی۔32شہدا کی فیملیوں کے 70 کروڑ کے فنڈزکیسز محمکہ خزانہ کو بھجوانے کے۔۔

 باوجودتاحال جاری نہ ہوسکے ۔دوران سروس وفات پانے والے 6سو سے زائد ملازمین کی فیملیوں کی 2ارب سے زائدکی مالی کے فنڈز جاری نہ ہوسکے ۔ایل پی آر کے 15سو سے زائد کیسز میں 32 کروڑ کے فنڈز جاری نہ ہونے سے بزرگ ملازمین در بدر ہوگئے ۔شہدا کے بچوں کے وظائف کے 5کروڑ روپے بھی محکمہ خزانہ نے جاری نہ کئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں