شاہ عالم مارکیٹ میں آتشزدگی ،قابوپالیاگیا
لاہور(کرائم رپورٹر )شاہ عالم مارکیٹ میں واقع ملک سلامت جیولری پلازہ میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جس پر ریسکیو 1122 نے فوری کارروائی کرتے ہوئے۔۔۔
آگ پر قابو پا لیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق آگ پلازہ کے ساتویں فلور پر لگی جس کے بعد فائر فائٹرز نے موقع پر پہنچ کر پیشہ ورانہ انداز میں آگ بجھانے کا عمل شروع کیا اور کچھ ہی دیر میں صورتحال کو کنٹرول کر لیا۔ریسکیو 1122 کے مطابق واقعہ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کیا جا سکے ۔