آئی جی عبدالکریم سے بلوچستان پولیس کے زیر تربیت ڈی ایس پیز کی ملاقات

 آئی جی عبدالکریم سے بلوچستان پولیس  کے زیر تربیت ڈی ایس پیز کی ملاقات

لاہور(سٹاف رپورٹر)بلوچستان پولیس کے تیسرے سپیشلائزڈ ٹریننگ کورس میں شامل زیر تربیت افسران نے سنٹرل پولیس آفس کا دورہ کیا۔۔۔

اورآئی جی پنجاب عبدالکریم سے ملاقات کی۔ زیر تربیت افسران میں بلوچستان پولیس میں نئے بھرتی ہونے والے 35 ڈی ایس پیز شامل تھے ۔کورس کے شرکا نے کرائم کنٹرول، انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ، سمارٹ پولیسنگ اور پبلک سروس ڈلیوری سمیت مختلف شعبوں میں پنجاب پولیس کی شاندار کارکردگی کو سراہا۔ اس موقع پر آئی جی پنجاب عبدالکریم نے بلوچستان پولیس کے افسران سے ٹریننگ اور فیلڈ تجربات کے بارے میں دریافت کیا۔آئی جی نے کہا کہ پولیس فورس کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں