مختلف شہروں سے آنے والی ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کاشکار
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے ) ٹرین شیڈول بدستور متاثر ،کراچی ، کوئٹہ سمیت مختلف شہروں سے آنے والی ٹرینیں گھنٹوں لیٹ۔۔۔
،کراچی سے آنے والی علامہ اقبال ایکسپریس 4 گھنٹے 30 منٹ ،جعفر ایکسپریس 4 گھنٹے 10 منٹ، ملت ایکسپریس 3 گھنٹے 30 منٹ، خیبر میل ایکسپریس 3 گھنٹے 25 منٹ ،گرین لائن ایکسپریس 2 گھنٹے 55 منٹ ،تیز گام ایکسپریس 2 گھنٹے 45 منٹ ،کراچی ایکسپریس 2 گھنٹے 20 منٹ، قراقرم ایکسپریس 1 گھنٹہ 30 منٹ اور عوام ایکسپریس 1 گھنٹہ 20 منٹ لیٹ ہوئی ،ٹرینیں لیٹ ہونے سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔