ایجوکیشن گرانٹس کے لیے مخصوص نمبر حاصل کرنا لازم

 ایجوکیشن گرانٹس کے لیے مخصوص نمبر حاصل کرنا لازم

پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ نے سکالرشپ پالیسی میں بڑی تبدیلیاں کردی گئیں

لاہور(خبر نگار)پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ نے اسکالرشپ پالیسی میں بڑی تبدیلیاں کر دی ہیں۔ ایجوکیشن گرانٹس کے حصول کے لیے اب مخصوص نمبر حاصل کرنا لازمی قرار دے دیا گیا ہے ، جبکہ ورکرز اور ان کے اہل خانہ کے لیے سیلف ایجوکیشن سکیم بھی ختم کر دی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ نے سکالرشپ پالیسی میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے ایجوکیشن گرانٹس کے لیے نئی شرائط عائد کر دی ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق ورکرز اور ان کے شریک حیات کے لیے سیلف ایجوکیشن سکیم کو 6 اپریل 2026 سے مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے ۔اب صرف ٹیلنٹ سکالرشپ سکیم جاری رکھی جائے گی، جس کے تحت طلبہ کو مخصوص تعلیمی معیار پورا کرنا ہوگا۔ایف ایس سی اور انٹرمیڈیٹ کے طلبہ کے لیے کم از کم 60 فیصد نمبر لازمی قرار دیے گئے ہیں، جبکہ گریجوایشن اور پوسٹ گریجوایشن کے لیے بھی 60 فیصد کی شرط عائد کی گئی ہے ۔اسی طرح ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس اور انجینئرنگ پروگرامز کے لیے کم از کم 80 فیصد نمبر حاصل کرنا ضروری ہوگا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 6 اپریل 2026 سے پہلے جمع کرائی گئی درخواستیں قابل قبول ہوں گی، تاہم اس تاریخ کے بعد نئی درخواستیں منظور نہیں کی جائیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں