سرکاری سکولوں کیلئے اڑھائی ارب کا نان سیلری بجٹ جاری

سرکاری سکولوں کیلئے اڑھائی ارب کا نان سیلری بجٹ جاری

بجٹ سکولوں کی بہتری، مرمت، سہولیات اور دیگر ترقیاتی کاموں پر خرچ ہو گا

لاہور(خبر نگار)محکمہ خزانہ نے صوبے بھر کے سرکاری سکولوں کے لیے نان سیلری بجٹ جاری کر دیا ہے ۔ فنڈز چوتھی سہ ماہی کے لیے فراہم کیے گئے ہیں، جو روزمرہ کے کاموں پر خرچ ہوں گے ۔محکمہ خزانہ کی جانب سے سکولوں کو 2 ارب 45 کروڑ روپے کا نان سیلری بجٹ جاری کر دیا گیا ہے ۔ڈسٹرکٹ لاہور کو 8 کروڑ 9 لاکھ روپے فراہم کیے گئے ہیں۔فیصل آباد کو 12 کروڑ، ملتان کو 8 کروڑ 17 لاکھ روپے جاری ہوئے ۔گجرات کو 6 کروڑ 95 لاکھ جبکہ گوجرانوالہ کو 7 کروڑ 98 لاکھ روپے دیے گئے ۔حافظ آباد کے لیے 3 کروڑ 13 لاکھ اور چنیوٹ کے لیے 3 کروڑ 38 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔بہاولنگر کو 10کروڑ، بہاولپور کو 8 کروڑ اور بھکر کو 6 کروڑ روپے جاری ہوئے ۔جھنگ کو 8 کروڑ، قصور کو 7 کروڑ جبکہ راولپنڈی کو 9کروڑ روپے کے فنڈز فراہم کیے گئے ہیں۔یہ نان سیلری بجٹ چوتھی سہ ماہی کی مد میں جاری کیا گیا ہے ، جسے تنخواہوں کے علاوہ سکولوں کی بہتری، مرمت، سہولیات اور دیگر ترقیاتی کاموں پر خرچ کیا جا سکے گا۔ حکام کے مطابق فنڈز کے مؤثر استعمال سے تعلیمی اداروں میں بنیادی سہولیات کی بہتری ممکن بنائی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں