غیر قانونی کمرشل استعمال پر 125املاک سربمہر

غیر قانونی کمرشل استعمال  پر 125املاک سربمہر

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )ایل ڈی اے ٹیموں کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں،125املاک سربمہر۔ ایل ڈی اے ٹیموں کاکینال روڈ، گلشن راوی، سمن آباد، گلبرگ، نیو گارڈن ٹاؤن اور پی آئی اے روڈ پر آپریشن کیا۔۔

، ٹیموں نے غیر قانونی کمرشل استعمال پرکینال روڈ، گلشن راوی اور سمن آباد میں 66املاک، پی آئی اے روڈ پر24املاک سربمہر کر دیں۔ غیرقانونی کمرشل استعمال،کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پرگلبرگ اور نیو گارڈ ن ٹاؤن میں 20املاک سیل کر دیں۔ٹیموں نے ریکوری آپریشن کے دوران سبزہ زار میں 15املاک سربمہر کر دیں۔ سیل کی گئی املاک میں نجی سکول،بیکری، فارمیسی، کلینک،گراسری سٹور، بیوٹی سیلون،ورکشاپ، ریستوران،فوڈ پوائنٹ، دکانیں، دفاتر ودیگر شامل ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں