میو ہسپتال میں 170 کلو وزن کی مریضہ کا کامیاب آپریشن

میو ہسپتال میں 170 کلو وزن  کی مریضہ کا کامیاب آپریشن

لاہور ( ہیلتھ رپورٹر )میو ہسپتال میں عالمی شہرت یافتہ بیریاٹرک سرجن پروفیسر ڈاکٹر معاذ الحسن کی زیر نگرانی 170 کلو وزن کی حامل 32 سالہ مریضہ کلثوم کا کامیاب آپریشن کیا گیا۔۔۔

یہ آپریشن وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے فراہم کردہ خصوصی فنڈز کے تحت مکمل کیا گیا، جس میں مریضہ کو مفت علاج کی سہولت دی گئی۔ڈاکٹر معاذ الحسن کے مطابق بیریاٹرک سرجری کے بعد ابتدائی چھ ماہ میں مریضہ کے اضافی وزن کا تقریباً 60 فیصد کم ہو جائے گا، جبکہ مجموعی وزن 55 کلو تک آنے کی توقع ہے ۔ماہرین کے مطابق اس جدید سرجری سے نہ صرف وزن میں نمایاں کمی آتی ہے بلکہ شوگر اور بلڈ پریشر جیسے امراض سے بھی نجات ممکن ہوتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں